سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، کون پرانا، کون نیا؟ مکمل تفصیل جانیئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔16 رکنی ٹیم میں محمد حریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار شامل کیا ہے جب کہ سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز ،چار فاسٹ بولرز ،چھ مستند بیٹرز اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں۔۔۔۔اعلان کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے، انہیں آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔پاکستانی ٹیسٹ ٹیم:پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں