شعیب اختر کی نوجوان بیٹی کہاں سے آگئی؟ سوشل میڈیا پر مبینہ تصویر پر بحث چھڑ گئی

کراچی (پی این آئی) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایلین شیخ نامی لڑکی کو اپنی بیٹی کہہ کر مداحوں کو گھما کر رکھ دیا، سوشل میڈ یا صارفین نے دونوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں باپ بیٹی قرار دے دیا۔شعیب اختر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا ہے، “اپنی بیٹی کے ساٍتھ خوشگوار موڈ میں۔

“شعیب اختر کی کہانی نے ان کے مداحوں کو یہ جاننے کا تجسس پیدا کیا کہ کرکٹر کی بیٹی ہے یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق اختر نے 23 جولائی 2014 کو رباب خان سے شادی کی تھی، 7 نومبر 2016 کو اختر نے اپنے پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش کا اعلان کیا۔سابق کرکٹر نے 14 جولائی 2019 کو اپنے دوسرے بیٹے کا استقبال کیا۔ آج تک، اختر نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم شائقین اس تذبذب کا شکار ہیں کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود لڑکی شعیب اختر کی حقیقی بیٹی ہے یا نہیں۔ایلین شیخ نامی یہ لڑکی شعیب اختر کی فین ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close