عماد وسیم کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی سے متعلق شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے لیکن ون ڈے ٹیم میں ابھی ان کی شرکت پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ 34 سال کے آل راؤنڈر پر ون ڈے ٹیم کے دروازے ہر گز بند نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر یقیناً عماد وسیم سے رابطے میں ہوں گے، البتہ ابھی ان کی اس بارے میں ان سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی 15 ماہ بعد اس سال شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔آل راؤنڈر نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد 8 ٹی20 میں 10 وکٹیں لینے کے ساتھ 7 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 147 رنز اسکور کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close