آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو بھاری جرمانہ کر دیا

دبئی (پی این آئی)آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے لیکن آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو بھاری جرمانہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر بھارت اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کو جرمانے عائد کر دیئے ہیں، آئی سی سی کا کہناتھا کہ بھارتی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیاگیا ہے یعنی بھارتی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو میچ فیس نہیں ملے گی ، آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close