ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست کے بعد روہت شرما آئی سی سی پر برہم

اوول(پی این آئی)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل میں مسلسل دوسری شکست کے بعدبھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ مستقبل کا فائنل انگلینڈ سے باہر کھیلا جانا چاہئے، اور ضروری نہیں کہ یہ اہم ترین میچ جون میں ہی شیڈول ہو۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ڈبلیو ٹی سی فائنل کو سنبھالنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ آئی پی ایل کے بعد ہوتا ہے، روہت نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

روہت نے کہا بڑے میچ کا انعقاد آئی پی ایل فائنل کے بعد ہی کیوں؟ یہ مارچ کیوں نہیں ہو سکتا؟ جون وہ واحد مہینہ نہیں ہے جس میں ہمیں فائنل کھیلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا یہ سال کے کسی بھی وقت اور دنیا میں کہیں بھی کھیلا جا سکتا ہے، نہ صرف انگلینڈ میں، یہ دنیا میں کہیں بھی کھیلا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں دس مختلف کیمرہ اینگلز ہوتے ہیں ، آئی سی سی نے شبمن گل کے کیچ کو زوم ان اور الٹرا موشن سے نہیں دیکھا یا۔روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کی تیاری کے لیے 20سے25 دن درکار ہو تے ہیں لیکن یہ میچ آئی پی ایل فائنل سے صرف 10دن بعد رکھا گیا۔بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ تین میچوں کی سریز ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں