بھارتی بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے ایشیا کپ سے متعلق بڑا فیصلہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)ایشیا کپ 2023 سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ  کا مجوزہ ہائبر ڈماڈل منظور کر لیا گیا، ٹورنامنٹ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے ابتدائی 4 میچ لاہور میں ہوں گے جبکہ باقی تمام میچز کا میزبان دمبولا اور پالی کیلے ہوگا۔ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا اس پر تمام ملک تیار ہوگئے۔ ایشیا کپ سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close