پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے گا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد پاکستان کی طرف سے ایشیاء کپ کا بائیکاٹ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی طرف سے تجویز دی گئی تھی کہ ایشیاء کپ کے وہ میچز جو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جائیں گے، کسی نیوٹرل مقام پر کروا لیے جائیں۔ خبریں گردش میں تھیں کہ اگر یہ تجویز مسترد کی گئی تو پاکستان ایشیاء کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تو تردید کر دی ہے مگر اس حوالے سے کسی بھی وضاحت سے گریز کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا گیا ہے۔ تاہم بھارت کے اس مؤقف کو نظرانداز کرتے ہوئے بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان نے پاکستان کی تجویز کی حمایت کی ہے اور ٹورنامنٹ سری لنکا میں کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ کے وینیو اور شیڈول کا حتمی اعلان اے سی سی کے اجلاس میں ہو گا جو اسی مہینے ہونے جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close