مظفرآباد (آئی اے اعوان) کھیلوں کے ذریعے کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر پہچان آزادکشمیر کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کشمیر پریمیئر لیگ کی فیڈر لیگ کیلئے الحیات گروپ سے ٹائٹل سپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا۔ کے پی ایل کے سی ای او چوہدری شہزاد اور الحیات گروپ کے مالک جہانزیب عالم نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔کشمیری کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں ٹرائلزکا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق4 جون کو مظفرآباد سٹیڈیم، 5 جون کو باغ کرکٹ سٹیدیم، 6 کو میرپور اور 7 کو کوٹلی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کے پی ایل میں کشمیری ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے 10 سے 18 جون تک فیڈر لیگ کرائی جارہی ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ اور الحیات گروپ آف کمپنیز کے مابین ٹائٹل سپانسر شپ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحیات گروپ کے مالک جہانزیب عالم نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے کھلاڑیوں کیلئے پی ایس ایل اور قومی کرکٹ کے دروزاے کھلے ہیں کے پی ایل منیجمنٹ کے شکر گزار ہیں کہ ٹیلنٹ ہنٹ میں کردار ادا کرنے کا موقع ہمیں دیا ۔کشمیر پریمیئر لیگ کی فیڈر لیگ سے کشمیری مقامی کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے کشمیری کھلاڑیوں کو اس پائپ لائن سے گزارا جا رہا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ۔کشمیر پریمیئر لیگ کے سی ای او چوہدری شہزاد اختر نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوان ٹیلنٹ کو کشمیر پریمیئر لیگ نے وہ موقع فراہم کیا ہے جس سے مستفید ہو کر اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر نا صرف کشمیر اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں نوجوان کرکٹ کے کھلاڑی اپنا نام پیدا کر سکتے ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے دو سیزن کے مثبت نتائج سب کے سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ۔دونوں سیزن کے بعد کشمیری کھلاڑیوں کیلئے قومی سطح پر کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں کشمیر کی کرکٹ کو کو پروان چڑھانے کیلئے تعاون پر الحیات گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں فیڈر لیگ کے انعقاد سے کشمیری کھلاڑیوں کو کے پی ایل اور پھر بین الاقوامی کرکٹ کے دروزاے کھلیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں