ہر بھجن سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق حیران کن انکشاف کر ڈالا

نئی دہلی (پی این آئی)سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بارے میں چونکا دینے والی کہانی بتا دی۔ایم ایس دھونی کے بارے میں سب کا خیال ہے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو پانے کے ماہر ہیں اور ان کو عوام میں غصہ ہوتے کم ہی دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہربھجن سنگھ نے کمنٹری کے دوران بتایا کہ جھارکھنڈ میں ایک پریکٹس میچ کے دوران دھونی کی ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی تھی تو سابق کپتان بہت غصے ہو گئے تھے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایم ایس دھونی نے ڈریسنگ روم میں اتنی زور سے بیٹ پھینکا کہ اس کا ہینڈل ٹوٹ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وارم اپ کے لیے دھونی اور ہم نے اپنی اپنی ٹیمیں بنائی تھیں، سابق کپتان کی ٹیم پیچھے رہ گئی تھی جس وجہ سے دھونی غصے میں آ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں