پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے پانچواں ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز برابر کر دی

راولپنڈی (پی این آئی)پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے محمد رضوان کے ناقابل شکست 98 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close