پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی )نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی کپتان کا کہنا تھا اس پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہو گا، ہم سیریز میں واپس آگئے تھے، پچھلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، جمی نیشم اور بلیئر ٹکنر ڈراپ ہیں جبکہ کول میک کونچی اور میٹ ہینری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، 190 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، زمان خان اور فخر زمان نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ احسان اللہ اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close