پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت

راولپنڈی (پی این آئی ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج رات 9 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شائقینِ کرکٹ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 9 اینکلوژرز کی ٹکٹیں خرید لیں۔رپورٹس کے مطابق پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی 500 اور 1000 روپے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

اس کے علاوہ شائقین کرکٹ نے 3500 روپے مالیت کی پی سی بی گیلری کی بھی تمام ٹکٹیں خرید لیں۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close