افتخار احمد رواں سال سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے

لاہور (پی این آئی ) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 24 گیندوں پر 60 رنز بنائے، جس میں تین چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

فہیم اشرف کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔دریں اثناء افتخار احمد نے ویسٹ انڈین بلے باز جانسن چارلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔ افتخار نے اب 24 ٹی ٹونٹی اننگز میں مجموعی طور پر 44 زیادہ چھکے لگائے ہیں جبکہ چارلس نے 12 اننگز میں 40 چھکے لگائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ریلی روسو 30 اننگز میں 37 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 21 اننگز میں 34 چھکے لگا کر چوتھے جب کہ فاف ڈو پلیسس 17 اننگز میں 32 چھکے لگا کر 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں میزبان پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست ہوئی تھی، اس میچ میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب لاکھڑا کیا تھا تاہم وہ 24 گیندوں پر 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں گرین شرٹس محض 4 رنز سے میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ افتخار احمد کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جبکہ انہوں نے 250 کے اسٹرائیک سے بیٹنگ کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close