نہ نفری ہے، نہ فنڈز، اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معزرت کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) ہمارے پاس نہ نفری ہے، نہ فنڈز ہیں۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان میں سکیورٹی فراہم کرنے سے معزرت کر لی ہے ۔۔۔۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ اس کام کے لیے انہیں وسائل پی سی بی فراہم کرے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔۔۔۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کےلیے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔اسلام آباد پولیس ذرائع نے بتایا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو وسائل مہیا ہونے پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close