نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، کپتان کون ہوگا؟

کراچی(پی این آئی) نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے اسکواڈ میں بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی۔بابر کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل ہو گیا، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں شامل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد،عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف،احسان ﷲ، زمان خان، محمد حارث، عباس آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے عبد ﷲ شفیق، شان مسعود اور حسیب میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ممکنہ ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، احسان ﷲ، نسیم شاہ، عبدﷲ شفيق، شان مسعود اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔ون ڈے سیریز کیلئے افتخار احمد اور سلمان علی آغا میں سے کوئی ایک منتخب ہوگا، حارث سہیل کے نام پر بھی غورجاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close