عمران نذیر پر سنگین الزام لگ گیا

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر عمران نذیز پر خاتون نے رقم لیکر اپارٹمنٹ نہ دینے کا الزام عائد کردیا،ذرائع کے مطابق مدیحہ بی بی نے کرکٹر عمران نذیر کیخلاف لاہور کی سول عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

جج محمود افضل شاہ نے خاتون کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران نذیر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے،خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عمران نذیر کو نجی ہاسنگ سوسائٹی میں 42 لاکھ دے کر اپارٹمنٹ بک کروایا تاہم انہوں نے تاحال اپارٹمنٹ کا قبضہ دیا نہ ہی رقم واپس کی۔عدالت سے استدعا کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ عمران نذیر پر قومی ہیرو سمجھ کر اعتماد کیا لیکن اس نے دھوکا دیا، میری گزارش ہے عدالت رقم یا اپارٹمنٹ دینے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close