پی ایس ایل 8کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو کتنی رقم انعام میں ملی؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی)ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا، لاہور پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا ہے۔لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔فائنل کی ملتان سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close