افغانستان کیخلاف قومی سکواڈ میں سلیکشن پر اعظم خان کا دلچسپ ردِعمل آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان نے میم شیئر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

اس حوالے سے اعظم نے ٹوئٹر پر میم شیئر کی جس میں ایک شخص پروگرام میں منتخب ہونے پر حیرانی سے کہتا ہے کہ ‘میری سلیکشن ہوگئی’۔کرکٹر نے کیپشن میں بتایا کہ ان کی کیفیت اس وقت بالکل ایسی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close