لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بنادیا

لاہور(پی این آئی)لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا نیا ریکارڈ بنادیا۔ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دی۔ اس سے قبل رنز کی سب سے بڑی فتح 117 رنز سے ملتان نے کوئٹہ کیخلاف حاصل کی تھی۔

لاہور قلندرز ایک سیزن میں دو بار 100 رنز سے زائد مارجن سے جیتنی والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ ہی کو رواں لیگ کے 16 ویں میچ میں 110 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close