پی ایس ایل 8 کی پہلی ٹیم جس نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (پی این آئی) پی ایس ایل 8 کی پہلی ٹیم جس نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 20 ویں اور ہیڈ ٹو ہیڈ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ لاہور قلندرز اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جن میں سے چھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز پہلے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close