شعیب ملک نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو اداکاری بھی کرسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں۔

 

 

 

 

 

بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کرلوں۔ایک انٹر ویو میں شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیح کرکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں خود بھی لطف اندوز ہو سکوں، دوسروں کو دیکھ کر کچھ نہیں کیا، مجھے میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close