پوری ٹیم 10رنز پر آئوٹ، 2گیندوں پر میچ ہی ختم ہو گیا

برسبن(پی این آئی)سپین میں کھیلنے جانے والے ایک ٹی20 میچ میں آئیل آف مین نے صرف 10 رنز پر آؤٹ ہو کر کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔پیر کو سپین کے خلاف ایک میچ میں آئیل آف مین کی پوری ٹیم صرف 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔

آئیل آف مین انگینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اور اس کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی اسی) میں بحیثیت ایسوسی ایٹ ٹیم رجسٹرڈ ہے۔سپین کے خلاف جاری ٹی20 سیزیز میں کے چھٹے میچ میں آئیل آف مین کے سات بیٹرز کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ جوزف بوروز نے سب سے زیادہ چار رنز بنائے۔سپین کی جانب سے محمد کامران نے چار اوورز میں چار رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ان چار وکٹوں میں ان کی ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ عاطف محمود نے بھی چار اوورز میں صرف چھ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔سپین کی جانب سے لورن برنز نے صرف چار گیندیں کروائیں اور کوئی رن نہ دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

گیارہ رنز کے تعاقب میں جب سپین کے اوپنرز گراؤنڈ میں اُترے تو اویس احمد نے پہلی دو گیندوں دو چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔اس سے قبل کسی بھی ٹی20 میچ میں سب سے کم مجموعی سکور پر آؤٹ ہونے کا اعزاز آسٹریلوی کرکٹ لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈر کے پاس تھا جو پچھلے سال بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ میں 5.5 اوورز میں 15 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔اس سے قبل 2019 میں ترکی کی ٹیم چیک ری پبلک کے خلاف ایک میچ میں صرف 21 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close