محمد حارث یا اعظم خان، پی ایس ایل کا جارح ترین بلے باز کون ہے؟ اعداد و شمار جاری

لاہور (پی این آئی ) وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ایڈیشن میں سٹار پرفارمرز میں سے ایک ہیں۔ بہت سے عوامل، جیسے کہ اعتماد، ہمت، اور پلانز پر عملدرآمد 21 سالہ بلے باز کو پیشہ ورانہ کرکٹ میں دیگر ابھرتے ہوئے یا نوجوان کرکٹرز سے ممتاز کرتے ہیں۔

پشاور میں پیدا ہونے والے کرکٹر کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلے چھ اوورز کو استعمال کرنے کے لیے بے پناہ ٹیلنٹ اور مہارت ہے، جو کھیل کے بقیہ حصے کے لیے پلیٹ فارم سیٹ کرتا ہے۔دائیں ہاتھ کے اوپنر نے پی ایس ایل میں کم از کم 80 گیندیں کھیلنے والے بیٹرز میں اننگز کی پہلی 15 گیندوں میں سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اب تک اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 195.35 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کیے ہیں، پال سٹرلنگ 178.85 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنا کر دوسرے، رحمن اللہ گرباز 178.67 کے سٹرائیک ریٹ کے لیے تیسرے، کرس لین 170.18 کے سٹرائیک ریٹ کے لیے چوتھے جب کہ ٹم ڈیوڈ 169.11 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے حالیہ مقابلے میں وکٹ کیپر بلے باز نے 21 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بابر اعظم کے ساتھ 76 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ اس ہفتے کے شروع میں پشاور زلمی کے کپتان نے محمد حارث کی صلاحیتوں اور جاری سیزن کے دوران ٹیم پر اثرات کی تعریف کی۔ بابر اعظم نے حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے محمد رضوان کی طرح دباؤ میں اچھا کھیلا جو قومی ٹیم میں بابر کے اوپننگ پارٹنر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close