شعیب اختر نے تاخیر سے شادی کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کر چکے ہیں۔ ان کے شوکا نام ’دی شعیب اختر شو‘ ہے، جس کی پہلی قسط گزشتہ دنوں آن ایئر ہوئی۔ پہلے شو میں معروف ٹی وی ٹاک شو میزبان شائستہ لودھی اور ندا یاسر بطور مہمان شریک ہوئیں۔ شو میں شاداب خان کی شادی کے ذکر پر شعیب اختر نے اپنے تاخیر سے شادی کرنے کے راز سے بھی پردہ اٹھا دیا۔

شعیب اختر نے عمر کی 40کی دہائی میں پہنچ کر شادی کی تھی۔ شو میں انہوں نے بتایا کہ ”میں عمران خان کو اپنا آئیڈل سمجھتا ہوں اور شادی کے معاملے میں بھی میں نے ان کی پیروی کی ہے۔“ واضح رہے کہ عمران خان نے 1995ءمیں 43سال کی عمر میں جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس وقت جمائما گولڈ سمتھ کی عمر 19سال تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close