کراچی میں پولیس دفتر پر حملہ، پی ایس ایل کے جاری میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں پولیس کے اہم دفتر پر شرپسندوں کے حملے کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈاور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز زمالکان نے اس بات پر اتفاق کر لیاہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔۔۔۔ اسی لیے آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بھی وقت پر شروع کیا جائے گا۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں پولیس آفس کے واقعہ کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کا اہم اجلاس ہوا،

جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے ۔ ۔۔بتایا گیا ہے کہ دو فرنچائزز کے مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ وقت پر شروع ہوگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close