لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جاوید میانداد کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گiا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کو طبعیت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔

جاوید میانداد چکر آنے کے باعث گر گئے تھے، جاوید میانداد نے کچھ دیر بعد موٹروے کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔جاوید میانداد کو موٹروے پولیس نے ہی اسپتال منتقل کیا تھا۔موٹروے پولیس کی ٹیم بھی جاوید میانداد کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں۔ جاوید میانداد کی اسپتال سے تصویر بھی سامنے آئی۔مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحیتابی کی دعا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close