پی ایس ایل8،ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا

ملتان (پی این آئی)ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم ترین پلیئر ٹیم سے باہر ہو گیا ۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا اس حوالے سے ترجمان ملتان سلطانز نے بتایا کہ شاہنوازدھانی کی انگلی فریکچر ہو گئی ہے، دھانی کے متبادل کھلاڑی کیلئے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close