پی ایس ایل میں کیا نیا کرنے جارہا ہوں؟ بابراعظم کا مداحوں کیلئے سرپرائز

اسلام آباد(پی این آئی) پی ایس ایل میں کیا نیا کرنے جارہا ہوں؟۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں نے خصوصی طور پر لیگ سپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس نہیں کی سب چیزوں کی پریکٹس کرتا ہوں کسی بھی موقع پر کوئی بھی بولر سامنے آسکتا ہے اس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ایشین پچز میں سپنرز کو زیادہ مدد ملتی ہے اسی لیے اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس زیادہ کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے پریکٹس میں کچھ تجربات کیے ہیں جن پر عمل کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈ یا پر بابر اعظم کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا تھا کہ وہ لیگ سپنرز کو اچھا نہیں کھیل رہے، قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے بھی کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بابر سپن پر پھنس جاتے ہیں، بابر کو بھی لیگ سپنر نے 3یا 4بار گگلی پر رخصت کیا، ان کو اسی طرح کی صورتحال کے لیے خود کو تیار کرنا ہے، پلان کرنا ہوگا کہ فرنٹ پر جانا یا پیچھے رہ کر کھیلنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close