پی ایس ایل 8کا افتتاحی میچ، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پہلا میچ جیت لیا

ملتان (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو1رن سے شکست دے دی ۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 174رنز ہی بنا سکی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز فخرز مان ٰ66اور مرزا بیگ32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ شائے ہوپ 19 اور کامران غلام 3 سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔ طلعت حسین 20سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنر آنے والے کپتان محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75رنز بنائے اور شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ ان کے ساتھ آنے والے شان مسعود نے 31گیندوں پر35رنز بنائے طلعت کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر25سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔کیرن پولارڈ 19 سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ عثمان خان بغیر کوئی سکور کیے زمان خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اسامہ میر بغیر کوئی سکور بنائے رن آوٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close