پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ کن ٹیموں کے درمیان ہو گا؟ کون جیتے گا؟

ملتان (پی این آئی) ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہو گا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان آج رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن ہونے کی وجہ سے بہت پرجوش ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم ایونٹ میں اچھی شروعات کریں گے، رضوان اچھی فارم میں ہیں کوشش ہو گی ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کریں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو بہت میچز جتوائے ہیں، امید ہے وہ اپنی کارکردگی کو آج بھی دہرائیں گے۔ فخر زمان نے کہا کہ اس بار بھی ایونٹ کی تیاری بہت اچھی ہے، امید ہے اچھے مومنٹم کے ساتھ پی ایس ایل کا آغاز کریں گے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر دلیری سے کھیلنا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close