شاہین آفریدی اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے، نکاح کب ہو گا؟

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں کل ان کے نکاح کی تقریب منعقد ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ کل ہو گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں خاندانوں کے بڑوں نے نکاح کے لیے 3 فروری کا دن طے کیا تھا۔ دونوں خاندانوں کے بڑوں نے طے کیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے نکاح کی تقریب آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگی جبکہ باقاعدہ تقریب اور رخصتی بعد میں ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close