سابق بھارتی کپتان بابراعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ سے متعلق کہا ہے کہ ہر آدمی سیکھتا ہے، بابر اعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا اپنا سٹائل ہے، مار دھاڑ ان کا کھیل نہیں ہے، اگر بابر اعظم مار دھاڑ کے لیے جائیں گے تو ان کا نیچرل ٹیلنٹ ضائع ہوگا۔

ہر پلیئر کا اہم ہتھیار اس کا نیچرل ٹیلنٹ ہوتا ہے، اگر کوئی کھلاڑی اپنی قدرتی صلاحیت سے ہٹنے کی کوشش کرے گا تو ناکامی کا خدشہ رہے گا۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے لیے اہم کھلاڑی ہیں، بابر کو اپنی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں سوچنا پڑے گا، بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں لیکن وہ قدرتی اوپننگ بیٹر نہیں ہیں۔بابر اعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ ہر آدمی سیکھتا ہے، بابر اعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے،اتنی جلدی کسی کپتان کو جج کرنا ٹھیک نہیں ہوتا، ہر کوئی وقت کے ساتھ سیکھتا ہے، بابر بھی سیکھ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close