بابراعظم نے اپنی کپتانی جانے کی خبروں پر ردِ عمل دیدیا

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ میری کپتانی جارہی ہے یا نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی اور سیریز ڈرا ہونے پر تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چائے کے وقفے کے بعد پلان بنایا گیا تھا، ہم جیت کے لیےجائیں گے لیکن جب وکٹیں گریں تو پلان تبدیل کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اگر ٹیسٹ میچ ہار جاتے تو آج تنقید ہو رہی ہوتی، مجھے نہیں معلوم کہ میری کپتانی جارہی ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہماری اسٹرینتھ ہے، اس کے حساب سے وکٹیں بنائی جاتی ہیں، ہم وکٹ کو قصور وار قرار نہیں دیں گے۔ہم ہر پچ پر کھیلنے کے لیے تیار اور مطمئن بھی ہیں۔قومی کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ تیز ہوتی جارہی ہے اور ٹیسٹ میچ بھی دلچسپ ہوتے جارہے ہیں۔ جیت کےلیے پوری کوشش کی، اگر شروع سے ڈرا کےلیے جاتے تو سعود شکیل کھڑے رہتے، جب ٹیل اینڈرز آئے تو ڈرا کے لیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close