شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا۔شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب رکھی گئی جس مین وفاقی وزرا، سفارتکاروں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے قومی ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کر کے میچ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قام ہوا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔وزیراعظم نے تقریب میں پاکستان برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ 17سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئے۔تقریب کے بعد شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملٹری سیکرٹی سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close