پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، انگلش ٹیم پر کیا پابندی لگ گئی؟

لاہور(آئی این پی)انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہینجی ٹی وی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیاجائیگا، مہمان کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیاگیا ہے جب کہ بین اسٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز لائیہیں۔

ذرائع کا کہناتھاکہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں جب کہ کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں اور وہ کافی مشین ہمراہ لائے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ مہمان کھلاڑیوں کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، مہمان کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، چیف سکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کریگا،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close