پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے حسن علی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ نا بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے،حسن علی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں کو اسکواڈ میں منتخب ہونے کے لیے مبارکباد دی اور لکھا ‘میرے ان تمام دوستوں کو مبارک ہو جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنے ہیں،

حسن علی نے لکھا ‘ان شااللہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کروں گا اور ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کروں گا،فاسٹ بولر کی ٹوئٹر پر ان کے قریبی ساتھی اور آل رائونڈر شاداب خان نے ردعمل دیا اور کہا کہ اسی لیے آپ کی ایک چیمپئن والی ذہنیت ہے، آپ ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close