عمر اکمل ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب، چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ سے کیا درخواست کر دی؟

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی،قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close