شاہین شاہ آفریدی سےمتعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپینڈکس ہوا ہے لیکن الحمداللّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کے کیے گئے سکین میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انجری کے کوئی آثار نہیں تھے اور ممکنہ طور پر گھٹنے میں تکلیف “ نیچے گرنے کے دوران گھٹنا مڑنے کی وجہ سے“ تھی۔ سکینز کے نتائج پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور آسٹریلوی گھٹنے کے ماہر ڈاکٹر پیٹر ڈی الیسنڈرو کے درمیان شیئرکیے گئے جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شاہین شاہ کسی انجری کا شکارنہیں ہوئے ۔ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم ہونے والے شاہین شاہ آفریدی، بحالی اور کنڈیشنگ پروگرام سے گزریں گے جو پاکستان واپسی کے چند دن بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے گھٹنے کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں فاسٹ بالرکی واپسی بحالی پروگرام کی کامیاب تکمیل سے آگے مشروط ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین شاہ گھٹنے کی شدید انجری کاشکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ طویل اسپیل تک ایکشن میں نہیں آسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close