ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ بڑی خبر

کراچی(آئی این پی)آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20ورلڈکپ 2022کا اختتام انگلینڈ کے ورلڈ چیمپیئن بننے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے تاہم میگا ایونٹ کے فائنل میں شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی،میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے 8لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18کروڑ 11لاکھ روپے ملیں گے،

ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہو گی،سپر12مرحلے کی3فتوحات کے 40،40ہزار ڈالر کے لحاظ سے ایک لاکھ 20ہزار ڈالر گرین شرٹس کو ملیں گے،ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے ہر کھلاڑی کو 125آسٹریلوی ڈالر (83امریکی ڈالر)کا یومیہ الائونس دیا، سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت پی سی بی نے اس میں 31امریکی ڈالر کا اضافہ کر کے 114کے لحاظ سے ڈیلی الائونس ادا کیا،طویل عرصے سے رائج پالیسی کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہو گی،چونکہ فخر زمان نے بھی انجرڈ ہونے سے قبل ایک میچ میں حصہ لیا لہذا وہ بھی رقم کے حقدار ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انعام کے 17حصے ہوں گے،16کرکٹرز اور ایک سپورٹ اسٹاف کو ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close