پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی

لاہور(پی این آئی)لانگ مارچ اور مظاہروں کے باعث پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کراچی سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلے جانے کے آپشن پر غور ہورہا ہے،پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کراچی سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تمام سٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے حکومتی ایڈوائس بھی لی جائے گی،حکومتی اتھارٹیز کی منظوری کے بعد شیڈول کی تبدیلی کا اعلان کیا جائے گا، تاہم یہ اعلان جمعرات یا جمعہ تک متوقع ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچنا ہے، تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے۔اسی طرح سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close