ویرات کوہلی کی وطن واپسی، ائیرپورٹ پر ہی شہریوں  نے گھیر لیا، پھر کیا ہوا؟

ممبئی(آئی این پی)بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سابق کپتان ویرات کوہلی وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد انہیں ائیرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا۔سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد ویرات کوہلی آسٹریلیا سے بھارت واپس چلے گئے جس کے بعد مداحوں نے ائیرپورٹ پر کرکٹر کا استقبال کیا۔

ویرات کوہلی سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو کئی مداحوں نے ان سے سیلفی کی درخواست کی۔کوہلی نے اپنا بیگ گاڑی میں رکھا اور مداحوں کی جانب متوجہ ہوگئے، ویرات نے تمام مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close