معروف کرکٹر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ڈاکٹرز کا 3 ماہ آرام کا مشورہ

میلبورن (آئی این پی)آسٹریلیا کے آل رائونڈ گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبورن میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پائوں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوست سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے، کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق 34 سالہ میکسویل اگلے ہفتے سے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں میکسویل نہیں ہوں گے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close