انگلش کپتان جوز بٹلر نے مین آف دی ٹورنامنٹ کیلئے سوریا کماریادیو کو نامزد کر دیا لیکن بابراعظم نے کس کا نام لیا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

میلبرن(پی این آئی) ٹی 20 ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کھیلا جائےگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ ٹی 20 کی بادشاہت کا تاج کس کے سر پہ سجے گا۔

تاہم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے لیے آئی سی سی نے 9 نام پہلے ہی دے دیے ہیں جن میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے مداحوں کی جانب سے بھی ووٹ دیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے فائنل کی دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور جوز بٹلر نے بھی اپنے رائےکا اظہار کیا ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ویڈیو میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جوز بٹلرکا کہنا تھا کہ میری رائے میں سوریا کمار یادیو اس کے حقدار ہیں، جنہوں نے پوری آزادی کے ساتھ کھل کر بیٹنگ کی، ان کی بلے بازی قابل دید ہے۔خیال رہے کہ انگلش کپتان جوزبٹلر کا نام بھی آئی سی سی کی جانب سے دیے گئے 9 ناموں میں شامل ہے۔

جوز بٹلرکا مزیدکہنا تھا کہ ہماری ٹیم کےکھلاڑی سیم کرن اور ایلیکس ہیلز نے بھی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اگر ان دونوں نے فائنل میں بھی اچھا کھیلا تو ان میں سے بھی کوئی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کرسکتا ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے اپنے نائب کپتان شاداب خان کا نام لیا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاداب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ عمدہ فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا اور ٹیم کو میچز جتوائے، اس لیے میری رائے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے حقدار شاداب خان ہیں۔واضح رہےکہ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواران کی فہرست میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔بھارت سے سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی جب کہ انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے ہسارنگا بھی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کے لیے فینز کے ووٹس بھی شامل کرے گا جس کے لیے اس لنک پر جاکر ووٹ دیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close