میلبرن (پی این آئی ) کل پاک انگلینڈ فائنل ہونے کے امید ابھی بھی باقی ہے، میلبرن کے موسم کے حوالے سے 100 فیصد درست پیشن گوئی ناممکن قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کل بروز اتوار کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تاہم کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق میلبرن شہر کا موسم کسی بھی وقت بدل جاتا ہے، بارش کی پیش گوئی کے باوجود ممکن ہے کہ اتوار کے روز بارش نہ ہو۔دوسری جانب بارش کے امکان کے باعث آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں ردوبدل بھی کیا ہے۔اگر میچ اتوار کو ممکن نہ ہوا تو اسے اگلے روز دوبارہ اسی مر حلے سے شروع کیا جائے گا جہاں اتوار کو رکا تھا۔ پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔جبکہ چھت والے سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ میلبورن میں ہی چھت والے دوسرے سٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ نہ ہونے کی وجہ سے وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں رہا۔ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ میلبورن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا بروز اتوار ٹاس کل 8 منٹ قبل ہوگا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔
میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا، جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فائنل میچ کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جبکہ دوسرے میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں