پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے دوران وائرل ہونیوالی یہ لڑکی کون نکلی؟ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی

کنبرا(پی این آئی) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں نظر آنے والی ایک پاکستانی ٹک ٹاکر لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق میچ کے دوران کیمرا مین کی طرف سے بار بار اس لڑکی کو دکھایا گیا جو سفید لباس میں ملبوس تھی اور اس نے پاکستانی پرچم کا بیج اپنی شرٹ پر لگا رکھا تھا۔

لڑکی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور لوگوں کو اس لڑکی کی شناخت کے متعلق تجسس ہوا کہ آخر یہ لڑکی کون ہے۔ بالآخر اس لڑکی کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام نتاشا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا علم ہونے پر اس کے فالوورزکی تعداد حیران کن تیزی سے بڑھنے لگی۔فالوورز کی تعداد بڑھنے کے ساتھ کمنٹس اور ڈائریکٹ میسجز میں لوگوں نے اسے اس قدر ہراساں کرنا شروع کر دیا کہ وہ اپنے اکاؤنٹس پرائیویٹ کرنے پر مجبور ہو گئی۔نتاشا کی اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس بھی بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close