ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی ) پاکستان نے بدھ کو ایس سی جی میں پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 13 سال میں اپنے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کا مقصد اپنی تاریخ میں دوسری بار ٹرافی جیتنا اور ویسٹ انڈیز کا 2 مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا ریکارڈ برابر کرنا ہے ۔

ٹرافی جیتنے کے اعزاز کے علاوہ باقی ٹیموں کی توجہ بھاری انعامی رقم حاصل کرنے پر بھی ہوگی۔ آئی سی سی کے مطابق تمام شریک ٹیموں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی فائنل پوزیشن کے مطابق کل پرائز پول کا ایک حصہ دیا جائے گا۔ کل انعامی پول 5.6 ملین امریکی ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔ سپر 12 کے مرحلے میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیموں کو ہر ایک کو 70,000 امریکی ڈالر سے نوازا گیا جب کہ پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو کل انعامی پول میں سے ہر ایک کو 40,000 امریکی ڈالر سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سپر 12 اور پہلے راؤنڈ دونوں میں ہر جیت پر 40,000 امریکی ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والوں کو 400,000 امریکی ڈالرز کا انعام دیا جائے گا جب کہ فائنل کی فاتح ٹیم 1.6 ملین امریکی ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کرے گی ۔

ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 800,000 امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا۔ اب تک پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی جاری میگا ایونٹ میں کل 120,000 امریکی ڈالر کما چکی ہے کیونکہ اس نے سپر 12 مرحلے میں تین فتوحات درج کی تھیں۔ مین ان گرین کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد مزید 800,000 امریکی ڈالرز ملنا کنفرم ہیں لیکن وہ ٹورنامنٹ جیت کر انعامی پول کا سب سے بڑا حصہ 1.6 ملین امریکی ڈالرز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں