بابر اعظم کو کپتان کس نے بنایا؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم کو صرف دو بار کھیلتے ہوئے دیکھا اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو کہہ دیا کہ اسے کپتان بنا، وہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی نظر آرہی ہے فائنل جیتیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close