فائنل میچ میں کس ٹیم کو مد مقابل دیکھنا چاہتا ہوں؟ حارث رئوف نے خواہش کا اظہار کر دیا

سڈنی(پی این آئی)پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ فائنل میں سب کی خواہش ہے بھارت کی ٹیم مدمقابل ہو وہ بھی یہ ہی چاہیں گے فائنل میں بھارتی ٹیم آئے ۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ہوتی ہیں تو بڑا پریشر والا میچ ہوتا ہے ۔

آئی سی سی مکس میڈیا زون میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فینز چاہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہو ، میری بھی یہ ہی خواہش کہ بھارت فائنل کھیلے کیونکہ تماشائی انجوائے کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن گراؤنڈ ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ ہمیشہ وہاں کرکٹ کھیل کر بہت خوش ہوئے ہیں امید ہے فائنل میں ٹیم فاتح بن کر لوٹےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close