سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر کرکٹ نیدرلینڈز کا پیغام بھی آگیا

سڈنی(پی این آئی)فائنل میں پہنچنے پر نیدرلینڈز کرکٹ نے بھی پاکستان ٹیم کو جیت کی مبارک باد دی ہے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کرکٹ نیدرلینڈز نے لکھا کہ ‘فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی جسے دیکھ کر اچھا لگا۔

یاد رہے کہ اتوار کی صبح ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کا ہونے والا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا تھا۔تاہم پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close