سیمی فائنل میچ سے قبل وقار یونس کی بابر اور رضوان سے متعلق وہ پیشنگوئی جو من و عن سچ ثابت ہوئی

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر بلے باز محمد رضوان کی پرفارمنس کچھ عرصہ سے خراب چل رہی تھی مگر سیمی فائنل سے قبل وقار یونس کی دونوں سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی ۔

 

 

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے قبل سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو بابر اعظم اور رضوان سڈنی میں چمکیں گے ، میری نیک خواہشات اور دعائیں ٹیم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔وقار یونس کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی اور بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر آج کے میچ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، دونوں بلے بازوں نے ففٹیز سکور کیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں 100 سکور کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کیا جو صرف ان کے پاس ہے ۔ آج سیمی فائنل میں بابر اعظم 53 اور محمد رضوان 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close